Loading...
 

ہم دوسروں سے کیسے مختلف ہیں

 

 

عوامی خطابت اور قیادت کی تربیت کوئی نئی بات نہیں۔ صرف "عوامی خطابت" کی اصطلاح نسبتا جدید ہے، اور یہ محض اس کی تازہ کاری کرتی ہے جسے ارسطو کے زمانے سے " علم بیان Rhetoric " کے نام سے جانا جاتا ہے۔


ہم جس بنیادی ماڈل کو استعمال کرتے ہیں، یعنی مخصوص مبنی بر مقصد یا مبنی بر منظر نامہ بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے پروجیکٹس پر کام کرکے سیکھنا اور ان میں سے ہر ایک پر رائے اور تشخیص حاصل کرنا، وہ تقریباً دو ہزار سالوں سے مستعمل ہے۔ درحقیقت بہت سی دیگر عوامی خطابت والی تنظیمیں، ورکشاپس، سیمینارز اور کلب اسی کا استعمال کرتی ہیں۔


درج ذیل تفصیل ملاحظہ کریں کہ دو ہزار سال قبل ایک رومن کمرہ جماعت میں کیا ہورہا تھا۔

مبتدی تعارفی مشقوں کے ایک درجہ بند سلسلے پر کام کرتے ہیں جو انہیں ایسے متعدد طریقوں سے روشناس کرتا ہے جنہیں کسی تقریر کو مکمل کرنے کے لیے یکجا کرنے کی ضرورت پڑتی ہے (جیسے داستان گوئی، کسی بیانیے پر تنقید یا اس کا دفاع کرنا، عام مفروضے پر بحث وغیرہ)۔ … اس کے بعد طلبا زیادہ ترقی یافتہ مشق کی طرف بڑھتے ہیں … جس میں انہیں ایک فرضی منظرنامہ دیا جاتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے عدالتی یا دانستہ تنازعہ کے ایک یا دوسرے رخ پر بات کرنے کو کہا جاتا ہے۔

 

ایریکا بیلی (2019) عوامی خطابت،
کی تدریس کے پیشہ کا تاریخی جائزہ
، آواز اور تقریر پر دوسری نظر، 13:1، 31-42، DOI: 10.1080 / 23268263.2018.1537218

 

کیا یہ ہماری تیار کردہ تقاریر اور فی البدیہہ تقاریر جیسا محسوس نہیں ہوتا؟ یقیناً ہم صرف وہی طریقے استعمال نہیں کرتے جو رومن کیا کرتے تھے، جیسے اب ہم رَتھ استعمال نہیں کرتے۔ ہم بنیادی تصور لے کر اسے بہتر بناتے ہیں۔ مندرجہ ذیل محض چند ایسی مثالیں ہیں جو ہماری تنظیم اور ماڈل کو منفرد اور دوسروں سے ممیز کرتی ہیں۔

71711165 2291816360917581 9069592313369460736 N

تعلیمی

  • ہم کلب سے باہر کام کرنے اور Agora سے غیرمتعلق کمیونٹی کے حقیقی پروجیکٹس کی قیادت میں حصہ ڈالنے کی توقع رکھتے ہیں، اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تربیت یافتہ عوامی خطباء واقعی اصل دنیا میں تقریر کریں اور ہمارے تربیت یافتہ قائدین واقعی اپنی آس پاس کی دنیا پر حقیقی اور مثبت اثرات مرتب کریں۔
  • مذکورہ بالا کے لئے کلبوں میں خصوصی نائب صدر کمیونٹی کی قیادت کا افسر کا فرض منصبی رکھا گیا ہے، جو کُلِّی طور پر ارکان کے لیے خطابت اور قیادت کے مواقع تلاش کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے۔
  • زیادہ تر پروجیکٹس میں تقریر کے تجزیے کا علیحدہ حصہ رکھا گیا ہے، جو ایک خاص نقطہ نظر سے اچھی تقاریر کا تجزیہ کر کے کلب کو بہت سے مختلف اندازِ تقریر سے روشناس کراتا ہے۔
  • ہماری کچھ منفرد باقاعدہ سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
    • مقصدی تجزیہ پر ارتکاز۔
    • خاص مجموعہ قواعد کے تحت مباحثے جو باہمی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے اور مسائل کی ہمہ جہتی آگاہی ممکن بناتے ہیں۔
    • غیر مقامی زبان استعمال کرنے والے کلبوں کے لیے زبان کی بہتری پر ارتکاز کرنے والی زباندانی بہتر بنانے کی کھیلیں۔
    • رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی حوصلہ افزائی پر مرکوز پروجیکٹ۔
  • ہم حقیقی قیادت کی تربیت کمیونٹی پروجیکٹس کے ذریعہ دیتے ہیں، جو سختی سے Agora کی دنیا سے باہر انجام دیے جاتے ہیں۔
  • ہم مقررین کو ہر طرح کی غیر متوقع ناکامیوں اور مخالف حاضرین سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دیتے ہیں۔
  • ہم عالمی موضوعاتی مقابلہ جات منعقد کرتے ہیں۔ مثلاً بہترین تعلیمی تقریر، بہترین سماجی آگاہی تقریر، یا بہترین داستان گوئی۔
  • ہمارا میلان واضح طور پرسماجی ہے۔ ہم حقیقی قائدین کو تربیت دینا چاہتے ہیں، نہ کہ مستقبل کے مشیرانِ تقریر کو۔
  • ہم کلبوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے تجربات کرنے اور نئے خیالات کو آزمانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اگر وہ کارآمد ثابت ہوں تو ہم انھیں تمام کلبوں کے لئے معیاری نصاب میں شامل کر لیتے ہیں۔
  • ہم پوری کمیونٹی کی رائے لے کر اپنا تعلیمی مواد اور قواعد تیار کرتے ہیں۔
  • ہم اپنے تعلیمی مواد کی تمام ممکنہ زبانوں میں دستیابی کی فعال کوشش کرتے ہیں۔
  • ہماری تمام تعلیمی مصنوعات ارکان کے لئے مفت ہیں۔

 

تنظیمی

  • ہم مفت ہیں۔ کسی فیس یا خریداری کی ضرورت نہیں۔ کھلے عوامی کلب میں کوئی کلب چارٹرنگ (قیام کی) فیس، سیٹ اپ فیس، رکنیت کی فیس، یا داخلہ فیس نہیں۔
  • کلب کا تمام مواد مقامی سطح پر آپ کو مناسب لگنے والے فراہم کنندہ کی زیر نگرانی تیار کیا جاسکتا ہے۔ اسے دور سے منگوانے اور ترسیلی لاگت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
  • کلب کھولنے کے لیے صرف آٹھ ارکان چاہییں۔
  • کلب ایک ہی دن میں کسی کاغذی کاروائی کے بغیر چارٹر (قائم) ہو سکتا ہے – محض ایک آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا۔
  • ہمارا تنظیمی اور مقابلہ جاتی ڈھانچہ سیاسی اور انتظامی حدود کے مطابق رکھا گیا ہے۔ لہذا مقابلہ جیتنے پرآپ کو "سپین کا بہترین تعلیمی مقرر" کہا جائے گا (بطور مثال) نہ کہ "سیکشن 43، باب 93 کا بہترین تعلیمی مقرر" یا مماثل بے ترتیب تنظیمی ڈھانچے کا حوالہ۔ سابقہ عنوان پیشہ ور درخواست برائے نوکری میں زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے۔
  • چونکہ رکن کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں دیتے، لہٰذا ہمیں رکنیت میں اضافے کا جنون لاحق نہیں۔ ہم کلبوں پر دباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ مستقل طور پر رکنیت بڑھاتے رہیں (اور موجودہ ارکان کو نظرانداز کریں)، یا تعلیمی پروگرام میں ارکان کو جلدی کرنے پر مجبور کریں۔ ہماری ترقی لازماً فطری ہوتی ہے، اور ہم انفرادی طور پر ہر کلب کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
  • ہم موجودہ تنظیموں کے ساتھ شراکت کرتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم انہیں، ان کی شناخت برقرار رکھتے ہوئے، Agora کے تمام فوائد ان کے ارکان کے لیے پیش کرتے ہیں۔
  • ہم کلبوں کو ان تمام فنڈز کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت دیتے ہیں، جو وہ اکٹھا کرتے اور اپنے افعال روزینہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
  • ہم ہرسطح پر مالی شفافیت کے لیے سخت قوانین نافذ کرتے ہیں، تاکہ فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنایا جاسکے اور اخراجات کا آڈٹ ہر کوئی کر سکے۔
  • ہم قانونی طور پر ایک مفاد عامہ فاؤنڈیشن کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، جو یورپی یونین کے خیراتی اداروں کی سخت ترین شکل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم سرگرمیوں اور کلب کی ضروریات کے لئے کہیں زیادہ موثر باضابطہ مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
  • ہم ارکان کو سنسر نہیں کرتے، اور نہ ہی انہیں عوامی سطح پر تنظیم پر تنقید کرنے سے منع کرتے ہیں۔

تکنیکی

  • ہم اپنے تمام ارکان کو ایک عالمگیر ریئل ٹائم چیٹ (فوری گفتگو یا میسجنگ) پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں، جو تیسرے فریق کی سائٹوں یا نیٹ ورکس پر اندراج کیے بغیر گفتگو ممکن بناتا ہے۔
  • ہم ورک گروپوں کے ساتھ عالمگیر فورم کا نظام مہیا کرتے ہیں، جہاں ہم اپنی تمام قواعد کی کتابیں اور تعلیمی مواد و سرگرمیاں باہمی تعاون کے ساتھ رائے لینے کے بعد تیار کرتے ہیں۔
  • ہمارا تعلیمی مواد ویکی پر موجود ہے، جس میں کوئی بھی تعاون، توسیع اور ترجمہ کرسکتا ہے۔
  • ہمارے تمام سرور اور بنیادی ڈھانچے یورپی یونین (جرمنی) میں ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کا ڈیٹا سخت ترین رازداری کے معیار (EU GDPR) کے ذریعہ محفوظ ہے۔
  • بہت سی دیگر سہولیات بھی مستقبل میں آنے والی ہیں۔

 

 


Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:28 CEST by agora.